فش ان کوکونٹ کری

333

اجزاء:
مچھلی کے قتلے (بغیر کانٹے کے) آدھا کلو
پسا ہوا لہسن ایک کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
پسا ہوا دھنیا ایک کھانے کا چمچ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
اولیو آئل حسب ضرورت
کوکونٹ کری کے لیے:
کوکونٹ ملک دو پیالی
نمک حسب ذائقہ
لہسن کے جوئے (باریک کٹے ہوئے) پانچ سے چھ عدد
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
ثابت رائی آدھا چائے کا چمچ
کڑی پتّہ چند پتّے
ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی) تین سے چار عدد
ترکیب: لہسن، لال مرچ، دھنیا، ہلدی اور نمک کو لیموں کے رس میں اچھی طرح ملا لیں اور مچھلی کے قتلوں پر لگا کر ایک گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔
٭ کڑاہی یا فرائینگ پین میں اولیو آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ گرم کرکے مچھلی کے قتلوں کو سنہرا فرائی کرکے نکال لیں۔
٭دیگچی میں کوکونٹ ملک ڈال کر نمک، ہلدی اور ہری مرچیں ڈال کر تین سے چار منٹ پکائیں، پھر اس میں تلی ہوئی مچھلی ڈالیں اور ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
٭ دو سے تین کھانے کے چمچ اولیو آئل کو ہلکی آنچ پر ایک سے دو منٹ گرم کریں اور اس میں رائی، کڑی پتّہ اور لہسن کے جوئے گولڈن برائون کرکے کوکونٹ کری میں ڈال دیں۔
٭ پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ کر اتارتے ہوئے لیموں کا رس شامل کرلیں۔
سجانے کے لیے:
ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا حسب پسند
پریزینٹیشن:
ہرا دھنیا چھڑک کر ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔
نوٹ: ایک پیالی پسے ہوئے ناریل میں ڈیڑھ پیالی ٹھنڈا یخ پانی ڈال کر ایک منٹ چلا لیں، کوکونٹ ملک تیار ہے۔