سردی میں مچھلی کے کھانوں کے مزے لیں

236

فش برگرز
اجزاء:
مچھلی (بغیر کانٹے کے قتلے) آدھا کلو
نمک حسب ذائقہ
لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
کالی مرچ گدری پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
سفید مرچ گدری پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
ٹماٹو پیسٹ دو کھانے کے چمچ
ٹماٹو کیچپ دو کھانے کے چمچ
مسٹرڈ پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
چائنیز نمک آدھا چائے کا چمچ
سرکہ ایک کھانے کا چمچ
سویا ساس ایک کھانے کا چمچ
انڈے دو عدد
ڈبل روٹی کا چورا ایک پیالی
کوکنگ آئل تلنے کے لیے
ترکیب:ایک پیالے میں نمک، لہسن، کالی مرچ، سفید مرچ، ٹماٹو پیسٹ، ٹماٹو کیچپ، مسٹرڈ پیسٹ، چائنیز نمک، سرکہ اور سویا ساس کو اچھی طرح ملا لیں۔
٭ اس مکسچر میں مچھلی کے قتلوں کو میرینیٹ کرکے ایک گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔
٭مصالحہ ملے قتلوں کو پہلے پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈبوئیں پھر ڈبل روٹی کے چورے میں اچھی طرح لتھیڑ کر دس سے پندرہ منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔
٭فرائینگ پین میں کوکنگ آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ گرم کر لیں اور ان قتلوں کو دونوں طرف سے پلٹتے ہوئے سنہری فرائی کرلیں۔
پریزینٹیشن: بن کو درمیان سے کاٹ کر فرائینگ پین میں ہلکا سا گرم کرلیں، ٹماٹو کیچپ پھیلا کر لگائیں اور یہ تلا ہوا مچھلی کا قتلہ درمیان میں رکھ کر اوپر چیز سلائس رکھ دیں۔