فٹنس ٹیسٹ کے دوران کپڑے اتارنے پر عمر اکمل کے خلاف ایکشن

637

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کا فٹنس ٹیسٹ کے دوران کپڑے اتار کر عجیب حرکت کرنےپر نوٹس لے لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمر اکمل نے فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہونے پرکپڑے اتار کر کہا کہ دیکھ لیں چربی کہاں ہے؟، اس عمل پراسٹاف نے پی سی بی سے شکایت کی جس پر پی سی بی کےاعلیٰ عہدیدار نے ان کے اس رویے پر تشویش کا اظہار کیا۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر اکمل کی شکایت موصول ہو چکی ہے ان کے اس ایکشن پر جائزہ لیا جا رہا ہے، اس معاملے پر سخت کارروائی کا امکان بھی ہے۔