خدا سے قریب ہونا ہے تو فلسطینیوں کو قتل کرنا ہوگا، یہودی عالم

1219

اسرائیلی شہر صفد کے سب سے بڑے یہودی عالم جن کو عبرانی زبان میں رَبّائے کہا جاتا ہے اوراعلیٰ اسرائیلی رَبّائیوں کی کونسل کے ممبر شمویل الیاہو نے ایک اسرائیلی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ خدا کے قریب ہونے کے لئے فلسطینیوں کو ذبح کرنا ہوگا۔

شمویل الیاہو نے اسرائیلی فوج سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کے بجائے ان کو قتل کریں۔ فلسطینی خبیث سرکش ہیں، ان کو قتل کرنا ایک مذہبی فریضہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو ذبح کرنا ہمارا مذہبی فریضہ ہے اور یہ اتنا ہی مقدس ہے جتنا ہفتے کا دن۔

واضح رہے کہ متعدد دیگر رَبّائیوں نے بھی اسی طرح کے احکامات جاری کیے ہیں جس میں فلسطینیوں کو شہید کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور اس کو مذہبی فریضہ قرار دیا گیا ہے۔