اتحادیوں کے ساتھ اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے، معاملات جلد حل کرلیں گے،چوہدری سرور

672

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ اتحادیوں کے ساتھ اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے اور امید ہے کہ (ق) لیگ کے ساتھ تمام ایشوز کو خوش اسلوبی سے حل کرلیں گے۔

لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئےچوہدری سرورنے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے، پارٹی کے اندر بھی مختلف مسائل پر اختلاف ہوتا رہتا ہے، اختلاف رائے سیاست کا حسن ہے، ابھی ملک میں جمہوری روایات کو مزید پختہ ہونا ہے، ہمارا فرض ہے مشکلات پیدا کرنے کی بجائے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں۔

انہوں نے کہا کہ کسی اتحادی نے نہیں کہا کہ وہ حکومت گرانا چاہتے ہیں،چوہدری برادران کے ساتھ پرانےاوراچھے تعلقات ہیں، چوہدری پرویز الہٰی نے مثبت بات کی ہے کہ اتحاد ٹوٹنے سے ملک کو نقصان ہوگا،ہمیں آگے بڑھنا ہے، پیچھے مڑ کر نہیں دیکھنا، تمام ایشوز کو خوش اسلوبی سے حل کرلیں گے۔

ملک میں جاری مہنگائی پر گورنر پنجاب نے کہا کہ معیشت درست سمت میں جارہی ہے، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک جیسے عالمی ادارے بھی کہہ رہے ہیں معیشت مستحکم ہورہی ہے،معیشت کا سب سے بڑا چیلنج کرنٹ اکاوَنٹ خسارہ تھا، رواں سال ہماری توجہ گڈ گورننس اور مہنگائی کے خاتمے پر ہے۔