مہنگائی کہ وجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہیں،اسد عمر

509

وفاقی وزیرترقی و منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کوئی شک نہیں کہ ملک میں مہنگائی ہے جس کی وجہ  سے عوام مشکلات کا شکار ہیں۔

این اے 54 اسلام آباد میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےاسد عمر نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں مہنگائی ہے جس کی وجہ  سے عوام مشکلات کا شکار ہیں، وزیر اعظم کوعوام سے زیادہ مہنگائی کا احساس ہے،تمام مافیاز مل کر ذخیرہ اندوزی اور مہنگائی کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے کرپشن کے خلاف جہاد کیا ہے، اسی طرح وزیراعظم ذخیرہ اندوزوں کے خلاف جہاد کے لیے تیار ہیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غربت کی بڑی وجہ صحت کا ناقص نظام ہے، لوگ قرض لے کر علاج کراتے ہیں، غریب خاندانوں کو صحت کارڈ سے 7 لاکھ 20 ہزار سالانہ سہولت دی گئی ہے۔