پی ٹی ایم کے 3درجن کے قریب کارکن گرفتار

310

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے پشتون تحفظ موومنٹ کے درجنون کارکنوں کو گرفتار کرلیا ۔پی ٹی ایم کے کارکن اپنے ایک مقتول رہنما ارمان لونی کی برسی سے متعلق پروگرام کے انتظامات کی جمع ہوئے ،ارمان لونی کو گزشتہ برس 3 فروری کو بلوچستان کے علاقے لورالائی میں دھرنے کے دوران ہلاک کردیا گیا تھا۔ گرفتاریوں کے متعلق پولیس کہناہے کہ پی ٹی ایم کے کارکنوں نے چند روز قبل ریاست مخالف تقریریں کی تھیں جس کی بنیاد پر سہراب گوٹھ پولیس اسٹیشن میں ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔پولیس نے درج ایف آئی آر میں نامزد کیے گئے 3 افراد سمیت 33 کو گرفتار کرلیا،گرفتار افراد سے تفتیش کی جارہی ہے۔پولیس نے بتایا ملوث افراد کو باضابطہ طور پر گرفتار اور بے گناہ پائے جانے والے افراد کو رہا کردیا جائے گا، ادھرپی ٹی ایم رہنما نور اللہ ترین نے کہا کہ پارٹی نے سہراب گوٹھ میں الآصف اسکوائر کے پیچھے ایک گراو¿نڈ میں پرامن اجتماع کا اہتمام کیا تھا انہوں نے بتایا کہ بہت سے کارکن گراو¿نڈ میں موجود تھے جبکہ متعدد راستے میں تھے کہ اس دوران پولیس آئی اور گراو¿نڈ میں موجود 30 سے 35 افراد کو حراست میں لے لیا دوسری طرف پی ٹی ایم کی جانب سے 9فروری کو ایک بڑے جلسے عام کے انعقعاد کی کوشش کی جارہی ہے