غیر تربیت یافتہ سیکورٹی گارڈ سے ملزمان اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے ،

1956

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سیکورٹی کمپنی کے گارڈز کتنے تربیت یافتہ ہیں، سی سی ٹی وی نے بھانڈا پھوڑ دیا۔لانڈہی میں بینک کے سیکورٹی گارڈ سے اسلحہ چھیننے کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہو ئی۔

جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لانڈہی بابر مارکیٹ میں واقع ایک پرائیویٹ بینک کے باہر تعینات سکیورٹی کمپنی کے گارڈ سے انتہائی آرام سے اسلحہ چھینا اور اور اپنے ساتھی کے ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خالی ہاتھ آنے والے ملزم نے بینک کے باہر لگے ہوئے کولر سے پانی پیا اور اور آتے ہی سیکورٹی گارڈ سے اسلحہ چھینا اور بینک کی سیڑھیوں سے نیچے اتر کر اس نے سیکورٹی گارڈ کی طرف چھینا ہوا پستول سیدھا کیا،پستول چھیننے کے دوران سیکورٹی گارڈ کسی بھی قسم کی مزاحمت نہیں کرسکا اوربعد ازاں آگے کھڑئے موٹر سائیکل سوار ساتھی کی پیچھے بیٹھ کر فرار ہو گیا۔جبکہ واردات کرنے والے ملزم کا چہرہ بھی واضع طور پر نظر آرہا تھا۔