شہر قائد میں بینکس ، شاپنگ سینٹر اور دیگر اہم مقامات پر سی سی ٹی وی کمیروں کی نتنصیب کو یقینی بنا یا جائے ، ایڈیشل آئی جی کراچی

388

کراچی (اسٹاف رپورٹر)یڈ یشنل آئی جی کراچی غلام نبی مِیمن کی زیرِ صَدارت آج کراچی پولیس آفس (KPO) میں ایک اجلاس بسلسلہ اِمپلیمن ٹیشن آف سندھ سیکیورٹی آف ولنر ایبل اسٹیبلشمنٹ آرڈیننس 2015 منعقد کیا گیا۔

اِجلاس میں ڈی آئی جی پی ایسٹ زون عامر فاروقی، ایس ایس پی ایسٹ تنویر عالم اوڈھو، ایس ایس پی کورنگی فیصل عبداللہ چاچڑ، ایس ایس پی ملیر سید علی رضا، تمام ڈویڑنل ایس پیز اور تمام ایس ڈی پی اوز ایسٹ زون نے شرکت کی۔

ایسٹ زون کے تھانہ جات کی حدود میں واقع تمام بینکس، شاپنگ سینٹرز اور دیگر اہم مقامات پر CCTV کیمروں کی تنصیب کو یقینی بنانا تاکہ جرائم کی روک تھام، مجرموں کی بیخ کنی اورعَوام اَلناس کی جان وَمال کے تحفّظ کو یقینی بنانے کے لیے اب تک کئے گئے اقدامات اور اِیمپلیمنٹیشَن آف سِندھ سیکیورٹی آف وِلنراِیبل اِسٹیبلشمِنٹ آرڈیننس 2015 پر مکمل عَمل درآمد کے حوالے سے اجلاس میں موجود افسران نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو بریفنگ دی۔