پاکستان رینجرزسندھ کے زیراہتمام پاکستان میری جان، تھر میر ی شان “چھ روزہ پارکر سپرنگ فسٹیول کا انعقاد کیا گیا ۔

206

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرزسندھ کی جانب سے اندرونِ سندھ نگر پارکر میں سول انتطامیہ، تھر فاو¿نڈیشن، تھر ڈیپ اورعلاقائی میڈیکل این جی اوز کے تعاون سے چھ روزہ پارکر سپرنگ فسٹیول 2020ء” پاکستان میری جان۔ تھر میر ی شان ” کے پہلے دن گوٹھ ہرار میں صحت کے بارے میں آگاہی اور علاج کے حوالے سے فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا

جس میں میڈیکل اسپیشلسٹ، بچوں کے اسپیشلسٹ، آرتھو پیڈک، چیسٹ اسپیشلسٹ، گائناکالوجسٹ، جنرل فزیشن،لیڈی ڈاکٹرز اور رینجرز کے ڈاکٹرز علاقے کے لوگوں کومفت طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔جس میں آج 1500سے زائد مریضوں جن میں خواتین، بچے اور بزرگ بھی شامل تھے کا طبی معائنہ کیااور ادویات فراہم کیں۔میڈیکل کیمپ میں موبائل لیبارٹریز میں مختلف ٹیسٹوں کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔اہل ِ علاقہ کی جانب سے پاکستان رینجرز سندھ کی اس کاوش کو بے حد سراہا۔