جیب کتروں نے جنازے میں کاندھا دینے والوں کی جیبوںکا صفایا کر دیا ،

912

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی شہر میں اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ ساتھ جیب کترے بھی سرگرم، جیب کتروں نے جنازے میں کو کاندھا دینے والوں کو بھی نہ بخشا، 5افراد کی جیبوںکا صفایا کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ شارع نورجہاں کی حدود نارتھ ناظم آباد بلاک s میں جیب کترنے کا واقعہ پیش آیا ، جیب کتروں نے جنازے کو کاندھا دیتے وقت 5 افراد کی جیب سے موبائل فون ، نقد رقم اور قیمتی اشیاءچوری کرلی، متاثرہ شہری نے کارروائی کے لئے شارع نور جہاں تھانے میں درخواست دیدی،

پولیس کی جانب سے تاحال کوئی کارروائی عمل میں آئی،جیب کترے ایک لاکھ روپے سے زائد مالیت کے موبائل فون اور نقد رقم لے اڑے۔