کراچی پریس کلب کی جانب سے ارکان اور اہل خانہ کے لئے رنگا رنگ اسپورٹس گالا کا انعقاد

987

کراچی(رپورٹ:منیرعقیل انصاری)کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام ہفتے کو اسپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب تھے‘اسپورٹس گالا میں کراچی پریس کلب کے ارکان اور ان کے اہل خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی،

اس موقع پر مرتضیٰ وہاب نے مختلف مقابلوں کو دیکھاور خود بھی حصہ لیا، ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کراچی پریس کلب کی صحت مندانہ سرگرمیوں کو خوب سراہا، انہوں نے کہا کہ امسال پی سی ایل مکمل طور پر پاکستان میں ہونا خوش آئند ہے،عوام اس ایونٹ کو کامیاب بنائیں، انہوں نے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کی آمد کا خیر مقدم کیا۔ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی کتاب میں بہاریوں ا ور اورنگی ٹاؤن کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی معاملہ سامنے آیا سندھ حکومت نے فوری کارروائی کی اور اس سبق کو کتاب سے نکال دیا گیا ہے،

ان کا کہنا تھا کہ یہ ترجمہ کی غلطی سے ہوا، اس پر متعلقہ فرد نے معافی بھی مانگ لی، تاہم غلطی غلطی ہوتی ہے۔اس موقع پر انہوں نے کلب ارکان کے بچوں کے ساتھ خصوصی طور پر تصاویر بھی بنوائیں۔صبح 9بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہنے والے اسپورٹس گالا میں مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوئے،ان مقابلوں میں کراچی پریس کلب کے ممبران کے درمیان 100 میٹر فادر ریس، 50میٹرمادر ریس، بچوں کے لئے مختصر فاصلوں کی دوڑ، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، آرچری (تیراندازی)، باسکٹ بال، آرم ریسلنگ، بال تھرو, رسہ کشی، ٹیبل ٹینس اور منی میراتھن ریس کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ہے،

اس کے ساتھ اہل خانہ کے لیے صبح کا ناشتے اور ظہرانے کا اہتمام کیا گیاتھا، کراچی پریس کلب کی جانب سے رنگا رنگ اسپورٹس گالا کو خواتین کھلاڑیوں اور بچوں نے بے حد سراہا۔ بچوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سرگرمیاں سال بھر ہوتی رہنی چاہیے،سال میں ایک دفعہ ہونے کی وجہ سے کھیلوں میں حصہ لینا بہت مشکل ہو جاتا ہے،ایک بچی کا کہنا تھا کہ مجھے اسپورٹس گالا میں بہت مزا ٓیا ہے اور میں نے اسپورٹس گالا میں موجود نشانے بازی سمیت دیگر کھیلوں میں حصہ لیا ہے او رمیں نے اول پوزیشن بھی حاصل کی ہے،اسپورٹس گالا کی سرگرمیوں نے بڑوں، بچوں اور خواتین کا دل بہلا ئے رکھا،

اسپورٹس گالا میں شامل کراچی پریس کلب کے ارکان اور ان کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ اسپورٹس گالا میں مختلف کھیلوں کے ذریعے صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا ہے جو قابل تحسین ہے، حکومت صحافیوں کی صحت مند سرگرمیوں کے لئے سہولیا ت فراہم کریں تاکہ صحافی بھی معاشرے کے لئے ایک صحت مند صحافی بن سکے،کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام اسپورٹس گالا میں کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران، سیکرٹری ارمان صابر، نا ئب صدر سعید سربازی،خازن راجہ کامران،جوائنٹ سیکر ٹری ثاقب صغیر سمیت گورننگ باڈی نے ارکان پریس کلب اور ان کے اہل خانہ کو مثبت سرگرمیاں فراہم کرتے رہنے کا اعادہ کیا،اس موقع پر کراچی پریس کلب کے سیکرٹری ارمان صابر کا کہنا تھا کہ بڑی محنت کے ساتھ اسپوٹس گالا کا انعقاد کیا گیا ہے مجھے امید ہے کراچی پریس کلب کے ارکا ن، ان کے اہل خانہ پوری طرح اسپورٹس گالا سے لطف اندوز ہوئے ہیں،کراچی پریس کلب آئندہ بھی پاکستان اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے کلب کے ممبران اور ان کی فیملی کے لیے ایسی سرگرمیاں منعقد کر تے رہے گی، انہوں نے کہا کہ اس طرح کی اسپورٹس سرگرمیوں سے وہ باصلاحیت بچے سامنے آتے ہیں جو بڑے ہو کر دنیا میں اپنے ملک کا نام روشن کریں گے،

انہوں نے اسپورٹس گالا کے کامیا ب انعقاد پر پاکستان اسپو رٹس بورڈ کے ڈائریکٹر اور اسپورٹس گالا کمیٹی کے ارکان ودیگر کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہمیشہ کی طرح آئندہ بھی ارکان پریس کلب کا بھرپو ر تعاون حاصل رہے گا، بہت جلد اپنے ممبران کے لئے واٹر پارک میں اسی طرح کا ایک اور فیملی گالا کا انتظام کیا جائے گا،اختتامی تقریب سے کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران ور سیکرٹری ارمان صابر نے اسپورٹس گالا کے کھیلوں میں کامیاب ہو نے والے کلب کے ارکان، اہل خا نہ اور بچوں کو مبارک باد پیش کر تے ہو ئے کہا کہ اس طرح کے کھیلوں کے ذریعے صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کا موقع ملتا ہے۔آخرمیں کھیلوں میں کامیابی حا صل کرنے والے ارکا ن،بچوں و دیگر کو میڈل کے ساتھ اسناد بھی دیئے گئے۔