آئی جی کلیم امام کھلے عام سندھ حکومت کا مزاق اُڑا  رہےہیں، مرادعلی شاہ

401

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو آئی جی سندھ کو ہٹانے کے لیے ایک اور خط ارسال کردیا۔

تفصیلاتب کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو خط ارسال کیا گیا جس میں کہا گیا  ہےکہ  آئی جی کلیم امام کھلے عام سندھ حکومت کا مزاق اُڑا  رہےہیں جس کی وجہ سے صوبی حکومت کی  توہین ہورہی ہے جبکہ ان کا رویہ سندھ میں نفرتوں کا سبب بن رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ آئی جی کی تبدیلی سے متعلق مشاورتی عمل میں گورنر سندھ کو شامل کرناغلط ہے جبکہ وفاقی کابینہ نے آئی جی سے متعلق 1993کےمعاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ہم نے آئی جی پولیس کی تبدیلی کا عمل آپ کی  مشاورت سے شروع کیا تھا جبکہ آئی جی کو تبدیل کرنے کے لیے ٹھوس وجوہات بھی  موجود ہے  لیکن اس  کےباوجودیہ معاملہ ایک ماہ سے تاخیر  کا شکار ہے۔ خط میں بھیجے گئے پانچوں ناموں میں سے کسی ایک کو آئی جی سندھ مقرر کرنے پر اصرار کیا گیا۔