ڈیفنس حساس اداروں، علماء، سیاستدانوں اور میڈیا کا نام استعمال کر جعلسازی میں ملوث ملزم گرفتار ،

209

کراچی (اسٹاف رپورٹر) درخشاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب جعلساز کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کئی سال سے پولیس اور دیگر اداروں کے لئے درد سر بنا ہوا تھا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ درخشاں پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب جعلساز کو گرفتار کرلیا، ملزم حساس اداروں، علمائ ، سیاستدانوں اور میڈیا کا نام استعمال کرتا تھا ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم زیادہ تر صاحبزاہ حامد رضا اور پی ٹی آئی ایم این اے فرخ حبیب بن کر بات کرتا تھا،مختلف اداروں میں آواز بدل کر کام نکلواتا تھا، ملزم کا سی ویو پر کراس روڈ کے نام سے غیر ملکی شرابوں کا کاروبار ہے، باقاعدہ ریٹ کارڈ لگا کر شراب کے پیگ فروخت کیے جاتے تھے، ملزم کے قبضے سے 2 شناختی کارڈ،3 موبائل فونز اور پستول بھی برآمد کی گئی ہے،

پولیس نے مزید بتایا ہے کہ گرفتار ملزم ماضی میں صوبائی وزیر بن کر پولیس سے کئی ملزمان بھی چھڑوا چکا ہے، پولیس نے ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے دوران ملزم نے پولیس پر اسلحہ بھی تانا تھا جبکہ دوران گرفتاری پولیس کی وردی بھی پھاڑدی تھی، پولیس اہلکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، ملزم کے ریسٹورینٹ کراس روڈ سے لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی شراب اور بئیر کے کین بھی برآمد کئے گئے ہیں جبکہ پولیس نے ملزم کے گھر سے غیر ملکی شراب کی سینکڑوں خالی بوتلیں بھی برآمد کی ہیں، ملزم کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغازکردیا ہے۔