سولجر بازار کے علاقے میں بہن کے سامنے بھائی کو قتل کردیا گیا،

456

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قتل کردیا گیا، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گشہر قائد میں ڈکیتی مزاحمت پر بہن کے سامنے بھائی کو یا ہے۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ گذشتہ روز سولجر بازار میں پیش آیا تھا، مقدمہ واقعے کی عینی شاہد اور مقتول نوجوان کی بہن کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔مقدمہ قتل اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا،

عینی شاہد لڑکی نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ گذشتہ روز سولجر بازار میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح ملزمان نے ہمیں گھیرا اور ہم نے چھینا جھپٹی کرنے لگے اسی دوران ملزمان نے ہمیں ڈرانے کے لیے پہلے ہوائی فائرنگ کی، بھائی نے مزاحمت جاری رکھی تو ملزمان نے سر پر گولی مار دی۔

واضح رہے کہ مقتول انعام اسماعیل ویتنام سے چھٹیاں گزارنے پاکستان آیا تھا،جہاں انعام اسماعیل گذشتہ روز اپنی بہن کے ہمراہ گرومندر کے قریب منی ایکسچینج سے رقم نکلواکر گھر کی طرف جارہے تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا۔