امریکی حملے میں القاعدہ کے سربراہ کی ہلاکت کا دعویٰ

545

امریکی فضائی حملے میں یمن القاعدہ کے سربراہ قاسم الریمی کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی نے ریکی کے بعد جنوری میں یمن القاعدہ کے سربراہ قاسم الریمی کو نشانہ بنایا تھا۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مخبر کی اطلاع پر سی آئی اے نے قاسم الریمی کی ریکی کرنا شروع کی اور کئی ماہ کی جاسوسی کے بعد ان پر فضائی حملہ کیا گیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فضائی حملے میں یمن القاعدہ کے سربراہ قاسم الریمی ہلاک ہوچکے ہیں تاہم پینٹاگون نے اس کی تصدیق نہیں کی۔واضح رہے کہ امریکا نے قاسم الریمی کے سر کی قیمت ایک کروڑ ڈالر مقرر کی تھی۔