وزیر اعظم عمران خان ناکام رہے، چودھری نثار

263

چکری: سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ عمران خان 22 سال کی جہدوجہد کے بعد بر سراقتدار آئے مگر ناکام رہے۔

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اپنے آبائی گاؤں چکری حلقہ این اے 59 میں سابق یوسی چیئرمینز، کونسلرز اور حامیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی طرف سے مجھے عہدوں کی آفر ہوتی رہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے بارے میں خبریں بے بنیاد ہیں، میں صوبائی اسمبلی کا حلف اٹھا رہا ہوں نہ ہی حکومت کا حصہ بن رہا ہوں، جب بھی فیصلہ کیا ضمیر اور خمیر کے مطابق کرونگا۔

سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اس میں کوئی صداقت نہیں کہ میں پنجاب اسمبلی کا حصہ بننے لگا ہوں، عمران خان 22 سال کی جہدوجہد کے بعد بر سراقتدار آئے مگر ناکام رہے، ملک چلانا کوئی آسان کام نہیں، آئندہ 6 ماہ پاکستانی عوام کے لئے مزید مشکل ہیں۔