ادارے اتنے مضبوط کر دوں گا جتنے پہلے کبھی نہیں ہوئے،عمران خان

281

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ادارے اتنے مضبوط کر دوں گا جتنے پہلے کبھی نہیں ہوئے۔

وزیراعظم عمران خان سے سابق وزیر قانون بابر اعوان کی وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں اہم ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، بابر اعوان نے وزیراعظم کو مختلف آئینی، قانونی اور سیاسی امور پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ ادارے اتنے مضبوط کردوں گا جتنے پہلے کبھی نہیں ہوئے، اداروں کا نام ریاست بھی ہے اور جمہوریت بھی، ٹرانسپیرنسی، احتساب، شفافیت اور ریفارمز سب سے بڑی ترجیحات ہیں، بڑے کرپٹ ملک لوٹیں گے تو پکڑے بھی جائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ احتساب کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود حکومت کی ترجیح ہے، احساس پروگرام کے تحت نچلے طبقے کو اوپر اٹھائیں گے۔

اس موقع پر بابر اعوان نے کہا کہ احتساب اور ریفارمز کا ایجنڈا حکومت کی درست سمت کا تعین ہے، معاشی حالات میں بہتری کے لئے حکومت نے بر وقت اقدامات اٹھائے، قومی اور عالمی سطح پر معیشت کے مثبت اعشاریے حوصلہ افزاء ہیں، حالات میں بہتری کے ثمرات جلد عام عوام تک پہنچ سکیں گے۔