علامہ اقبال کے پوتے ڈاکٹر نوید اقبال انتقال کر گئے

946

 علامہ اقبال کے پوتے ڈاکٹر نوید اقبال 68 برس کی عمر میں اسلام آباد میں انتقال کرگئے۔

ڈاکٹر نوید اقبال طویل عرصے سے بیمار تھے، ان کی اسلام آبادکےایچ نائن قبرستان میں تدفین کی گئی، نوید اقبال علامہ اقبال کے سب سے بڑے بیٹے آفتاب اقبال کے چھوٹے صاحبزادے تھے۔

نوید اقبال نے کیلی فورنیا کی یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی تھی، علاقہ اقبال کے بڑے پوتے آزاد اقبال نے اپنے بھائی نوید اقبال کے لیے تعزیت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے ، انہوںنے کہا کہ ان کے چھوٹے بھائی کے ایصال ثواب فاتحہ خوانی کا اہتمام ان کی رہائش گاہ پر کیا جائے گا۔