برطرف وزراء سے ملاقات کے بعد وزیراعظم سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ملاقات

435

وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ملاقات کرکے صوبے کے سیاسی و انتظامی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرائم منسٹر ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات کی، یہ ملاقات کافی دیر جاری رہے جس میں صوبے کے سیاسی و انتظامی معاملات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عاطف خان سمیت دیگر وزرا کی برطرفی کے بعد وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی یہ پہلی ملاقات تھی، وزیراعلیٰ نے برطرف وزرا کے خلاف چارج شیٹ پر وزیراعظم کو بریفنگ دی اور اپنے اوپر لگائے گئے الزامات پر بھی وضاحت پیش کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے وزرا کی برطرفی کے بعد صوبے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر وزیراعلیٰ سے  بات چیت کی اور آئندہ کی حکمت عملی  سے آگاہ کیا۔