۔92 سالہ عیسائی خاتون نے اسلام قبول کرلیا

679

بیلجیم: 92 سالہ جیورجٹ لیپول نے اپنے مسلمان ہمسائے کے اچھے اخلاق سے متاثر ہوکر اسلام قبول کیا۔

جیورجٹ کے مطابق مجھے اپنے مسلمان ہمسائے میں جس بات نے سب سے زیادہ متاثر کیا وہ ان کا اخلاق تھا۔ میرا اسلام قبول کرنا در اصل اللہ کی طرف سے میری دعاوں کا جواب ہے۔

جیورجٹ اور ان کے ہمسائے محمد پچھلے 40 سالوں سے پڑوسی ہیں۔ دو سال قبل جیورجٹ اپنے نرسنگ ہوم میں تھیں جب انہوں نے اسے چھوڑنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد وہ اپنے پڑوسی محمد اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ رہنے لگیں۔

محمد کی اہلیہ جیورجٹ کو شروع دن سے جانتی تھیں جبکہ محمد کی دونوں بیٹیاں تو بچپن سے ہی ان کو دیکھتے آرہی تھیں۔ محمد کا کہنا تھا کہ ان کو بھی جیورجٹ کی شکل میں ایک نئی والدہ مل گئی تھیں۔

جیورجٹ نے کہا کہ میں نے دیکھا کہ یہ لوگ ایک ساتھ نماز پڑھ رہے ہیں۔ میں نے دیکھا کہ وہ کس طرح روز مرہ کے معمولات کو سر انجام دیتے ہیں،  وہ کس طرح ایک دوسرے سے بات کرتے ہیں،  خاندان ان کے لئے کتنا اہم ہےجس کا مغربی معاشرے میں شدید فقدان ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ایک سال پہلے مسلمان ہوگئی تھی اور جب سے میں مسلمان ہوئی ہوں میری بیٹی نے اب تک مجھ سے بات نہیں کی ہے