وزیراعظم نے اتحادیوں سے رابطے کیلیے3کمیٹیاں تشکیل دیدیں

379
اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی وزیرعظم عمران خان سے ملاقات کررہے ہیں

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان نے اتحادیوں کو منانے، ان کے تحفظات دور کرنے اور ان سے رابطے تیز کرنے کے لیے کے لیے3 کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔یہ کمیٹیاں جمعرات کو اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس میں قائم کی گئیں۔متحدہ قومی مومنٹ(پاکستان) اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس سے رابطے کے لیے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی۔ دیگر ارکان میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی اورحلیم عادل شیخ شامل ہیں۔قلیگ سے رابطے کے لیے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ کمیٹی کے دیگر ممبران میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود شامل ہیں۔ بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل اور بلوچستان عوامی پارٹی سے رابطوں کے لیے وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے۔ کمیٹی کے دیگر ممبران میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری اور میر خان محمد جمالی شامل ہیں۔