صو با ئی ایکریڈیٹیشن کمیٹی کا سا لانہ اجلا س،

653

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی ایکریڈیٹیشن کا سا لا نہ اجلا س منعقد ہوا جس کی صدا ر ت ڈائریکٹر پریس انفا ر میشن زینت جہا ں نے سیکرٹر ی اطلا عا ت سندھ کی نما ئندگی کر تے ہو ئے کی۔اجلا س میں مختلف اخبا را ت اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافیو ں،صحا فتی تنظیمو ں کے نما ئندے اور محکمہ اطلا عا ت کے ریجنلز ڈائریکٹر ز نے شرکت کی،

شرکت کر نے والو ں میں کراچی پریس کلب کے صدر امتیا ز خا ن فارا ن، کرا چی یو نین آف جر نلسٹس(دستور) کے جنر ل سیکرٹری محمد عا ر ف خا ن،کے یوجے کے جنر ل سیکرٹری عا جز جما لی،پا کستا ن پریس فو ٹو گرا فر ایسو سی ایشن کے جنر ل سیکرٹری آصف جئے جا،سینئر صحا فی رفعت سعید،ایو ب شیخ،سالک مجید،طا ہر حسن خا ن اور اسلم خان بھی شا مل تھے،

اجلا س میں گزشتہ سال 2019میں جا ری کئے جا نے والے ایکریڈیٹیشن کا ر ڈز کے با ر ے میں تفصیلا ت پیش کی گئیں۔ اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر تین مہینے بعد متعلقہ کمیٹی کا اجلا س منعقد کیا جائے گا جبکہ سر کا ر ی نو کری کے حا مل کسی بھی فر د یا صحا فی کو یہ کا ر ڈ جا ر ی نہیں کیا جا ئے گا،

اجلا س میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ اطلا عا ت سندھ تما م چینلز اور اخبا را ت کو ایک لیٹر جا ر ی کریگا جس میں انکے ادا ر ے میں کام کر نے والے صحا فی،کیمرہ مین اور فو ٹو گرا فرز کے نا م طلب کئے جا ئینگے تا کہ جلد از جلد صحا فیو ں کیلئے ایکریڈیٹیشن کا ر ڈز کا اجرا ء کیا جاسکے،

اجلا س میں صو با ئی ایکریڈیٹیشن کمیٹی کے ممبرا ن ڈویڑنل ڈائریکٹرزحیدرآبا د زا ہد مصطفےٰ میمن،ڈویڑنل ڈائریکٹر لا ڑ کا نہ عظیم شاہ،ڈو یڑنل ڈائریکٹر میر پو ر خا ص ڈویڑن سوا ئی خا ن چھلگری اورڈو یڑنل ڈائریکٹر شہید بے نظیر آبا د ڈو یڑن شفیق حسین میمن نے بھی شرکت کی۔