سیکورٹی فورسزآپریشن: 5 دہشت گرد ہلاک،2 جوان شہید

365

راولپنڈی: سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 جوان شہید۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں آپرشن کیا گیا۔

سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 جوان شہید ہوگئے ہیں۔

شہید ہونے والوں میں سپاہی محمد شمیم اور سپاہی اسد خان شامل ہیں۔