کروڑوں روپے مالیت کی ڈکیتی کے الزام میں گرفتار ملزم ملزم قمر شہزاد اپنی ہی بیوی کا قاتل بھی نکلا،

448

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سعود آباد پولیس کے ہاتھوں مورخہ 23 جنوری کو گرفتار ہونے والا ملزم قمر شہزاد اپنی ہی بیوی کا قاتل نکلا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان نے لیاقت مارکیٹ سے سنار کی دکان سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا لوٹنے والے ملزمان سالا اور بہنوئی ہیں، ملزمان قمر شہزاد ولد نظام الدین اور اس کا بہنوئی لیاقت علی عرف استاد ولد غلام محی الدین شامل ہیں،

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان سالا اور بہنوئی نے مل کر حیدر آباد تھانہ پنیاری کی حدود میں قمر شہزاد کی بیوی کا ئنات کو ملکر قتل کیا تھا جس کا مقدمہ الزام 146/2015 بجرم دفعہ 302/34 ت پ درج ہے جس میں ملزمان مفرور اور اشتہاری ہیں،

گرفتار ملزم قمر شہزاد نے دوران انٹیروگیشن انکشاف کیا ہے کہ سال 2015 میں اسکے بہنوئی لیاقت عرف استاد اور میری بہن حمیدہ زوجہ لیاقت نے گھریلو ناچاقی کی وجہ سے ہم تینوں نے ملکر میری بیوی کا ئنات پر شدید جسمانی تشدد کیا، جسکی وجہ سے کا ئنات شدید زخمی ہوگئی تھی جو بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی،

قتل کا مقدمہ میرے سسر ناصر خان کی مدعیت میں میرے خلاف درج کیا گیا، حیدرآباد پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لئے پنجاب کے مختلف شہروں میں چھاپہ مار کارروائی کرتی رہی لیکن ملزمان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا تھا،گرفتار ملزمان کی باقاعدہ گرفتاری مزکورہ قتل کے مقدمے میں عمل میں لائی جارہی ہے، ملزمان سے مزید تفتیش بھی جاری ہے۔