پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے گردوارہ بابا نانک شاہ ڈھرکی کے علاقے فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا ،

607

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے ڈسٹرکٹ گھو ٹکی گردوارہ بابا نانک شاہ ڈھرکی کے علاقے پنچایتی ہال گر دوارہ میں سکھ کمیونٹی کے گرو کی 353ویں سالگرہ کی تقریب کے موقع پر جذبہ خیر سگالی کے طور پر فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقے کے افراد کو مفت طبی سہولیات مہیا کی گئیں۔

اس موقع پرکارڈیو اسپیشلسٹ،آئی اسپیشلسٹ، میڈیکل اسپیشلسٹ، بچوں کے اسپیشلسٹ، جنرل فزیشن،لیڈی ڈاکٹرز اور دیگر ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے3000سے زائد مریضوں جن میں خواتین، بچے اور بزرگ بھی شامل تھے کا مفت طبی معائنہ کیااور ادویات بھی فراہم کیں۔اس موقع پر سکھ یاتریوں نے بھی میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اورپاکستان رینجرز سندھ کی اس کاوش کو بے حد سراہا۔