ڈالمیا روڈ پر شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک،

731

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈالمیا روڈ پر شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق رات گئے ڈالیما روڈ پر لوٹ مار کرنے والا ایک ڈاکو شہری کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا، ہلاک ڈاکو کی لاش شارع فیصل تھانے لائی گئی کارروائی کے بعد لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا،

پولیس نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والا ڈاکو موٹر سائیکل سوار شہری سے لوٹ مار کر رہا تھا، ملزم کو ایک شہری نے واردات کرتا دیکھ کر فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا، پولیس نے مزید بتایاہے کہ مزنگ نامی شخص اپنے بھائی کلیم اللہ کے ساتھ کھڑا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے کلیم اللہ سے موبائل فون اور قیمتی سامان چھین لیا،

دونوں ڈکیت ملزمان پر اپنے لائسنس یافتہ اسلحہ سے ملزمان پر فائرنگ کی جس کی زد میں آکر موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھا ڈکیت زخمی ہوکر گرپڑا اور موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا ڈکیت موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،

شہری کی فائرنگ سے مرنے والے ڈکیت سے چھینی گئی نقدی،موبائل فون اور موٹر سائیکل پولیس نے قبضے میں لے لی، ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت نہیں ہو سکی پولیس نے لاش کو کارروائی کے بعد شناخت کے لئے سردخانے منتقل کردیا۔