آپ کا ملک……؟؟؟جاوید جعفری نے ایک بھارتی خاتون کو لتاڑدیا

387

ایک بھارتی خاتون نے ہندوستان کے مشہور کامیڈین اور انور مقصود کے ‘ لوز ٹاک شو ‘ کا حصہ رہنے والے جاوید جعفری کے شہریت ترمیمی بل مخالف ٹویٹس پر انہیں غدار کہہ دیا جس پر جاوید جعفری نے ان کی کلاس لے لی۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ کے مطابق جاوید جعفری نے ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ یورپین یونین پارلیمنٹ کے 600 قانون ساز ممبروں نےشہریت ترمیمی قانون کے خلاف 6 قراردادیں منظور کی ہیں اور کہا ہے کہ یہ قانون حکومت کی جارحانہ پالیسی کے مترادف ہے جس پر ایک بھارتی خاتون نے جاوید جعفری کو ٹویٹ کیا کہ آپ یورپ کیوں نہیں چلے جاتے؟۔ ہمارے ملک کو غدار نہیں چاہئیں۔

جاوید جعفری نے فوراً جواب دیا کہ آپ کا ملک کب سے ہوگیا؟۔ انہوں نے کہا کہ آخری بار جب میں نے ہندوستان کا آئین پڑھا تھا تو اس میں جمہوریت، مساوات اور اختلاف رائے کی آزادی لکھی تھی۔ اگر آپ نے اس میں کچھ تبدیلی کی ہے تو مجھے برائے مہربانی آگاہ کریں۔

واضح رہے کہ بھارت میں شہریت قانون کے خلاف مظاہروں میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے اور بھارت کی کئی ریاستوں میں مظاہرین پولیس کی زیادتی کا نشانہ بھی بن رہے ہیں۔ بی جے پی رہنما پرویش ورما نے مظاہرین کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نیو دہلی میں بی جے پی کی حکومت قائم ہوتی ہے تو ایک بھی مظاہرہ کرنے والا نہیں ملے گا۔