ہندوستان کے لوگ مودی کے پاگل پن کو شکست دیں،فواد چوہدری

580

اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ہندوستان کے لوگ مودی کے پاگل پن کو شکست دیں۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودہری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہندوستان کے لوگ مودی کے پاگل پن کو شکست دیں،ایک اور ریاستی انتخاب دہلی میں 18 فروری کو شکست سامنے دیکھتے ہوئے مودی نے پھر پاکستان کیخلاف ہرزہ رسائ شروع کر دی ہے۔

 

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں شہریت کے قانون اور گرتی ہوئ معیشت نے مودی جی کے اوسان خطا کر دیئے ہیں اس لیے اٖن بیانات سے مودی الیکشن نہیں جیت سکتے۔