محکمہ ایکسائز پولیس نے کراچی کے 3 ا ضلاع سے 3ملزمان کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی ،

344

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) محکمہ ایکسائز کے وزیر مکیش چاﺅلہ نے شہر قائد سے منشیات و دیگر نشہ آوار اشیاءکے خاتمے کا کا ٹاسک 6 ضلع کے ای ٹی اوز اور انسپکٹرز کو سونپ دیا

اس ضمن میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کے نے کارروائی کرتے ہوئے گلستان جوہر منور چورنگی سے ملزم رشید احمد عرف بنگالی عرف جاگو ولد محمد قاسم کو گرفتار کر کے اعلی کوالٹی کی 1 کلو گرام ہیروئن برآمد کر کے گرفتار کر لیا ، ملزم کیخلاف 01/2020 مقدمہ درج کر لیا گیا ،

دوسری کاروائی کے دوران ایکسائز پولیس ڈسٹرکٹ ملیر کے انسپکٹر چوہدری اقبال نے کارروائی ملیر 15 کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزم منیر عالم کو گرفتا رک رکے اس کے قبضے سے 2 کلو گرام چرس برآمد کرلی۔

جبکہ تیسری کاروائی کے دوران محکمہ ایکسائز پولیس ڈسٹرکٹ ویسٹ نے کے اے ای ٹی او احمد یار کھوسو نے کرسچن پاڑہ اللہ والی میں کارروائی کرتے ہوئے شعیب علی ولد انور علی سے جعلی شراب کی 120 بوتلیں برآمد کرلیں ،ملزمان کی گرفتاریوں پر محکمہ ایکسائز کے وزیر مکیش کمار چاو¿لہ نے ایکسائز پولیس کو شاباشی دی۔