ڈی آئی جی ساوتھ شرجیل کھرل کا ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی کا سٹی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا دورہ،

399

کراچی( اسٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی ساوتھ شرجیل کھرل کا ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی کے ہمراہ نو منتخب بار ایسوسی ایشن کے صدر منیر ملک اور جنرل سیکریٹری جی ایم کورائی کی دعوت پر سٹی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا دورہ۔

اس موقع پرایس ایس پی سٹی، ایس پی کیماڑی، ایس پی ٹریفک ساو تھ، ڈی ایس پی رسالہ، ڈی ایس پی ٹریفک، ایس ایچ او سٹی کورٹ، ایس او رسالہ اور ایس او میٹھادر بھی موجود تھے، نومنتخب بار ایسوسی ایشن کے صدر اور جنرل سیکریٹری نے ڈی آئی جی ساوتھ اور ڈی آئی جی ایسٹ اور دیگر پولیس افسران کا استقبال کیا،

اس موقع پر ایک میٹنگ ہوئی، بار ایسوسی ایشن کی طرف سے افسران کی توجہ 279 رانگ وے پر FIR کے انداراج پر تحفظات کا اظہار کیا گیا FIR کے بجائے چلان اور جرمانہ کیا جائے، سٹی کورٹ میں سیکیورٹی ایشوز پر بات کی گی واک تھرو گیٹ پر نفری بڑھانے اور پارکنگ کا نظام بنایا جائے،

ڈی آئی جی ساوتھ شرجیل کھرل نے اس موقع پر نومنتخب بار ایسوسی ایشن کو مبارکباد دی اور شکریہ ادا کیا اور کہا کہ 279 پر آ پ کا ورڑن بلکل جائز ہے، اس پر کراچی پولیس چیف اور ڈی آئی جی ٹریفک سے بات کرونگا، سٹی کورٹ کی سیکیورٹی کے لیے مزید نفری تعینات کی جائے گی، وکلاءبرادری سے تعاون جاری رہے گا۔