پاکستان کی سیکیورٹی سے مطمئن ہیں ،بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ

481

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدرکا کہنا ہے پاکستان کی سیکیورٹی سے متعلق کسی قسم کے  خدشات باقی  نہیں رہے ،ہم پاکستان میں ٹیسٹ کھیلنے جا رہے ہیں۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی  خدشات کے پیش نظر  ہمارا یہی  مؤقف تھا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔

مگر   اب ہم  پاکستان  کے سیکیورٹی انتظامات  سےمطمئن ہے جس کی وجہ سے ٹیسٹ سیریز سے انکار کی کوئی وجہ نہیں بنتی۔