پاکستان بحریہ کے 49 ویں اسٹاف کورس میں شامل کموڈورسید وجیح الحسن کی سربراہی میں 29 رکنی وفد نے سینٹرل پولیس آفس کراچی کا دورہ کیا ۔

229

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان بحریہ کے 49 ویں اسٹاف کورس اور 17ویں کوریسپونڈس اسٹاف کورس میں شامل پاکستان نیوی اور دیگر ممالک کے بحری اسٹاف نے سینٹرل پولیس آفس کراچی کا خصوصی دورہ کیا۔آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے مطالعاتی دورے پرکموڈورسید وجیح الحسن کی سربراہی میں آنیوالے 29 رکنی وفد کا سینٹرل پولیس آفس کراچی میں آمد پرخوش آمدیدم استقبال کیا۔

اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ نے محکمہ سندھ پولیس کیجانب سے قیام امن،شہریوں کے جان و مال کے تحفظ سمیت مجموعی سیکیورٹی حکمت عملی اور لائحہ عمل پر خصوصی حوالوں سے تفصیلی بریفنگ دی اور سندھ پولیس کی ترجیحات کا احاطہ کیا۔ آئی جی سندھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پولیسنگ کے عمل میں سندھ پولیس کو پاکستان بھر میں نمایاں اور منفرد مقام حاصل ہے فرائض کی بجاآوری میں سندھ پولیس کے افسران اور جوانوں نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دیکر خود کو شہدائے پولیس کی تاریخ میں ہمیشہ کے لیئے امر کردیا ہے ۔

کراچی اس ملک کا معاشی حب ہے اور تناطر میں یہاں درپیش چیلنجز و مسائل بھی سندھ کے دیگر شہروں سے منفرد اور بالخصوص توجہ طلب ہیں۔سندھ پولیس باصلاحیت افسران اور جوانوں پر مشتمل ایک ایسا دستہ ہے جسے ہر قسم کے چیلنجز اور مسائل سے نمٹنے کا ناصرف بخوبی اداراک ہے بلکہ یہ جرائم کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند بھی ہے ۔سندھ پولیس مختلف نوعیت کے جرائم کی ڈی ٹیکشن کے ساتھ ساتھ پراسیکیوشن کے عمل میں بھی شب وروز مصروف عمل ہے جسکا مقصد ٹھوس شواہد اور گواہان کی مدد سے گرفتار ملزمان کو متعلقہ عدالتوں سے مثالی سزا¶ں کی سنوائی اور جرائم سے متاثرہ افراد اور خاندانوں کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ بحیثیت آئی جی سندھ امن وامان کے حالات پر کنٹرول،عوام کے جان ومال کا تحفظ،پرامن و پرسکون ماحول میں آزاد تجارتی وکاروباری سرگرمیوں کا فروغ اور ساتھ ہی پولیس افسران اور جوانوں کی فلاح و بہبود جیسے اقدامات سمیت انکی استعدای صلاحیتوں میں اضافہ کرنا اور جرائم کےخلاف انھیں ناقابلِ شکست اور م¶ثر بنانا وغیرہ میری مجموعی ذمہ داریوں کی ترجیحات ہیں۔انہوں نے پیشہ وارانہ زندگی میں درپیش چیلنجز اور مسائل سے بطریق احسن نمٹنے اور معاشرے میں ایک نیک نام اور نمایاں مقام حاصل کرنیکے لیئے اپنے تمام تر تجربات اور تجزیوں سے شرکاءکو مستفید کیا اور اپنی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر تمام ڈی آئی جیز،ایس ایس پیز سمیت سی پی او میں تعینات جملہ سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے ۔بعداذاں کموڈور سید وجیح الحسن نے وفد کے ہمراہ سینٹرل پولیس آفس میں قائم یادگار شہداءپر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔