روس میں شدید برف باری سے نظام زندگی متاثر‘ پروازیں منسوخ

335
ماسکو: روس میں شدید سرد موسم کے باعث ہوائی اڈا برف میں چھپ گیا ہے‘ گاڑیوں کے ذریعے صفائی کا کام جاری ہے‘ شاہراہ پر پھنسی گاڑیوں کو نکالا جا رہا ہے

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس کے مختلف شہروں میں سرد موسم شدت اختیار کر نے سے نظامِ زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا۔ بین الاقوامی خبررساں اداروں کے مطابق شدید برف باری اور طوفان سے مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔ اس دوران ہوائی اڈوں پر طیاروں کی آمد و رفت متاثر ہوئی اور کئی پروازیں بھی معطل کردی گئیں۔ مقامی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی۔ کئی شہروں کی انتظامیہ نے عوام کو تنبیہ کی ہے کہ وہ سردی اور طوفان کی شدت کے پیش نظر اپنے گھروں کے اندر رہیں اور بلاضرورت باہر نکلنے سے گریز کریں۔