نیدرلینڈ کی عدالت اسرائیل کے سامنے بے بس صہیونی فوجی سربراہوں کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ خارج

480
مقبوضہ بیت المقدس: امریکا کے اعلان کردہ نام نہاد فلسطین امن منصوبے کے خلاف فلسطین بھر میں احتجاج کرنے والے افراد پر اسرائیلی فوج شیلنگ کررہی ہے‘ صہیونی اہل کار مظاہرین پر حملے کے لیے دستی بم اٹھائے ہوئے ہے‘ آخری تصاویر میں جرمن دارالحکومت برلن میں فلسطین کے حق میں مظاہرہ کیا جا رہا ہے

دی ہیگ (انٹرنیشنل ڈیسک) نیدر لینڈ کی عدالت نے اسرائیلی فوجی سربراہان کے خلاف دائر جنگی جرائم کا مقدمہ خارج کر دیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق یہ مقدمہ فلسطینی نژاد ڈچ شہری نے دی ہیگ کی عدالت میں دائر کیا تھا، جس کے خاندان کے 6افراد غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے تھے۔ عدالت کا فیصلے میں کہنا تھا کہ مقدمہ جن اسرائیلی فوجی کمانڈروں کے خلاف دائر کیا گیا تھا،انہیں عدالتی کارروائیوں سے تحفظ حاصل ہے۔ عدالت نے کہا کہ اسرائیلی فوج کے سابق یا موجودہ کمانڈروں کے خلاف مقدمات کی سماعت ا س کے دائرہ اختیار سے خارج ہے۔