راولپنڈی جانے والی ہائی ایس کو حادثہ 3خواتین سمیت 11افرد جاں بحق6افرد شدید زخمی۔ڈی آئی جی موٹروے زون اشفاق احمد

593

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ڈی ایچ کیو بھیر ام میں فیصل آباد سے راولپنڈی جانے والی ہائی ایس کو حادثہ3خواتین سمیت 11افرد جاں بحق6افرد شدید زخمی ہوگئے ، ڈی آئی جی موٹروے زون اشفاق احمد کی جانب سے ڈی ایچ کیو بھیرا میں المناک وین حادثے کے متعلق بریفنگ  دیتےہوئے بتایا کہ  اس المناک حادثے میں 11 افراد جاں بحق جن میں آٹھ مرد اور 3 خواتین شامل ہیں۔

جبکہ چھ افراد زخمی ہیں جس میں تین مرد دو عورتیں اور ایک بچہ شامل ہیں۔بدقسمت ہائی ایس میں ٹوٹل 17 افراد سوار تھے ,ہائی ایس فیصل آباد سے راولپنڈی کی جانب جا رہی تھی۔حادثے کی وجوہات جاننے کے بارے میں تفتیش جاری ہے۔بظاہر حادثہ ڈرائیور کی غفلت لاپروائی یا ٹائر راڈ کھلنے کی وجہ سے پیش آیا۔بدقسمت ہائی ایس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر پول سے ٹکرا کر الٹ گئی, ہائے ایس ،الٹنے کی وجہ سے سلائیڈنگ ڈور جام ہوگیا۔اور شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی ۔جس کی وجہ سے ہائی ایس میں پھنسے ہوئے مسافروں کو باہر نکلنے کا موقع نہیں مل سکا۔

جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت فیصل آباد کے احسن محمود ولد محمد رمضان ، 33سالہ عابدہ فردوس زوجہ محمد افضل ، 43سالہ غلام زہرہ زوجہ غلام علی ،63سالہ غلام فاطمہ زوجہ محمد یوسف ، 36سالہ ریاض مسیح ولد بشیر مسیح ، 50سالہ امداد علی ولد جماعت ولد محمد صدیق ، برکت مسیح ، طارق محمود ولد محمد صدیق ، انوار خان اور صدیق احمد شامل ہیں جبکہ زخمیوںمیں 30سالہ محمد افضل ولد محمد یوسف ، 40ساسلہ نوید ولد جہانگیر مردان ، 36سالہ محمد دیارولد مروت ، اور 60سالہ عزیزاں بی بی زوجہ نذیر ٹیکسلا شامل ہیںتمام زخمیوںکو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، جہاں زخمیوں کی حالت تشویشنال بتائی جاتی ہے ۔