ٹریفک پولیس نے رانگ وے کی خلاف ورزی پر 13دن میں ایک کروڑ 23لاکھ 65ہزار 250روپے جرمانہ عائد کیا ،

419

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹریفک پولیس نے 13دن کے دوران شہر میں ٹریف قوانین اور رانگ وے کے خلاف ورزی کرنے پر ایک کروڑ 23لاکھ65ہزار 250روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کراچی نے گذشتہ تیرہ روز 17جنوری سے 29جنوری تک شہر میں رانگ وے کے خلاف شروع کی جانے والی کاروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 1907مقدمات درج کر کے دفعہ 279کے تحت 1952شہریوںکو گرفتار کرلیا گیا۔

جبکہ اس عرصے کے دوران 61309چالان کاٹے گئے جبکہ شہریوں پر رانگ وے کی مد میں مجموعی طور ایک کروڑ 23لاکھ65ہزار 250روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

ٹریفک پولیس ذرائع کے مطابق ساﺅتھ میں 140،سٹی میں506،سینٹرل میں 314،ایسٹ میں159، ویسٹ میں 480،ملیر میں 269اور کورنگی ٹریفک پولیس نے رانگ وے کے خلاف ورزی کرنے پر 84شہریوں کو گرفتار کر کے لاک اپ کیا۔ان شہریوں کو بعد ازاں عدالت میں پیش کیا گیا