ایمبولینس میں پیٹرول نہ ہونے کے باعث مریض رلنے لگے

320

کراچی :فلاحی ادارے کی گاڑیوں میں پیٹرول نہ  ہونے کے باعث مریض رلنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد سندھ گورنمنٹ اسپتال سے نکلی ایمبولینس کا پیٹرول کوریڈور3 پر ختم ہوگیا،جس کی وجہ سے مریض اور اسکے ساتھ موجود شخص کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

ایمبولینس کا ڈرائیور ہیڈ آفس رابطہ کرتا رہا کسی نے فون نہ اٹھایا ،ہیڈ آفس رابطہ نہ ہونے کی صورت میں  مریض کو رکشے میں منتقل کیا گیا۔

فلاحی ادارہ کہ کہنا ہے کہ سروس میں کوئی خرابی نہیں تھی بلکہ واقعہ ڈرائیور کی غلطی سے پیش آیا۔