نارتھ کراچی معمر شہری نے 3گولیوں لگنے کے باوجودڈاکو پکڑلیا،

338

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نارتھ کراچی میں معمر شہری لوٹ مار کرنے والے چار ڈاکوﺅں سے الجھ گیا۔بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین گولیاں لگنے کے باوجود پکڑے ہوئے ایک ڈاکو کو نہیں چھوڑا۔تفصیلات کے مطابق سرسید تھانے کے علاقے نارتھ کراچی پاورہاﺅس چورنگی کے قریب واقع نجی بینک کے اے ٹی ایم کے باہرمسلح ملزم نے بزرگ شہری سے لوٹ مارکرنے کی کوشش کی توبزرگ شہری نے مزاحمت کرتے ہوئے ڈاکوکوپکڑ لیا اس دوران بزرک شہری اورڈاکو گتھم گتھا ہو گئے مسلح ڈاکو نے اپنے آپ کو چھڑانے کے لیے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بزرگ شہری تین گولیاں لگنے سے زخمی ہوگیا

اس دوران بینک کے باہر کھڑے سیکیورٹی گارڈ نے بھی ہوائی فائرنگ کی ،تاہم اس کے 3ساتھی فرار ہونے میںکامیاب ہوگئے، فائرنگ کی آوازسن کرعلاقہ مکین بڑی تعداد میں موقع پرجمع ہوگئے اورعلاقہ مکینوں نے مسلح ڈکیت کو پکڑ لیا اورتشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا،شہریوں نے ڈاکوکوپولیس کے حوالے کردیاجس کے بعد زخمی شہری اورڈاکو کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیاگیا،بینک کے سیکیورٹی گارڈ ارشد نے بتایا کہ بزرگ شہری کی اہلیہ اے ٹی ایم سے رقم نکال رہی تھی بزرگ شہری اپنی گاڑی کے قریب اپنی اہلیہ کا انتظارکررہا تھا کہ اسی دوران ڈاکو نے اکیلے شہری سے لوٹ مارشروع کردی شہری نے ڈاکو کو پکڑ لیا اس دوران ڈاکو نے فائر بھی کئے جس سے شہری زخمی ہوا،

گارڈ نے بتایا کہ شہری اورڈاکو کو گتم گتھا دیکھ نے اس نے بھی ایک ہوائی فائرکیا جس کے بعد علاقہ مکین بڑی تعداد میں جمع ہو گئے اورڈاکوکو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا رابطہ کرنے پر ایس ایچ او نواز بروھی نے بتایا کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے بزرک شہری کی شناخت 60 سالہ معیز احمد ولد عزیز احمد کے نام سے کر لی گئی ہے زخمی شہری نارتھ کراچی سیکٹرالیون اے کا رہائشی ہے

ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ زخمی حالت میں گرفتار کیے جانے والے ڈاکو کی تاحال شناخت نہیں ہوئی ہے ، ڈاکو کی فنگرپرنٹ کے ذریعے شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے،انھوں نے بتایا کہ گرفتار ڈاکو کے قبضے سے ایک 30 بور پستول ، 4 راﺅنڈ ، 2 خول اور ایک موٹر سائیکل ملی ہے جسے پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔گلشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان اظہر اور ساجد کو گرفتار کر لیا ہے،ملزمان سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا ہے،