وفاقی حکومت نے نئے آئی جی سندھ کے لیے عمران احمر کا نام تجویز کردیا،

328

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت نے نئے آئی جی سندھ کے لیے عمران احمر کا نام تجویز کردیا۔ کابینہ نے سندھ حکومت کی جانب سے بھجوائے گئے ناموں پر اعتراض کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ کی تقرری کے لیے گورنر سندھ عمران اسماعیل ، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کرکے عمران احمر کے نام پر مشاورت کریں گے،غلام قادر تھیبو، مشتاق مہر اور ڈاکٹر کامران فضل کے ناموں پر کابینہ نے اعتراض کیا تھا۔ذرائع گورنر اور وزیراعلی کی مشاورت کے بعد ہی نئے آئی جی کا اعلان ہو گا۔

دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت نے آئی جی سندھ کی تقرری کے معاملے پر گورنر عمران اسماعیل سے مشاورت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ آئی جی کی تقرری ایک انتظامی معاملہ ہے،آئین وقانون میں گورنر سے مشاورت کا ذکر نہیں،کسی صوبے میں آئی جی کو ہٹانے اور تقرری کے لیے گورنر سے مشاورت نہیں ہوئی۔