کورونا وائرس سے مزید 26 افراد ہلاک

672

چین میں کورونا وائرس سے مزید 26 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چین میں کرونا وائرس سے مزید 26 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 132 ہو گئی، چین بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 ہزار ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین میں پاکستانی طلباء بھی کرونا وائرس کی زد میں

چین کا شہر ووہان کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جس کے بعد امریکا نے ووہان سے اپنے 240 شہریوں کو طیارہ بھیج کر نکال لیا ہے جبکہ جاپان نے بھی اپنے 200 شہریوں کو چین سے نکال لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کرونا وائرس کا پہلا مشتبہ کیس

امریکا، جاپان اور فرانس کے بعد آسٹریلیا، بھارت، جنوبی کوریا، برطانیہ اور اسپین نے بھی اپنے شہریوں کے ووہان سے انخلاء کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس کیاہے؟

کرونا وائرس کے باعث چین کے 17 شہروں میں ٹرین، بس اور فضائی سروس مکمل بند ہے جبکہ ہانگ کانگ کے ریلوے اسٹیشنز سنسان پڑے ہیں۔