آئی جی پولیس سندھ کی تقریر کے بعد حکومت سندھ نے چارج شیٹ تیارکرنے کی ہدایت کردی،

327

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئی جی پولیس سندھ کی تقریر پر حکومت سندھ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کلیم امام کے خلاف چارج شیٹ تیارکرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پولیس سندھ کی تقریر پر صوبائی حکومت کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ کوآئی جی کلیم امام کیخلاف چارج شیٹ تیار کرنے کی ہدایت کردی۔سندھ حکومت آئی جی کیخلاف چارج شیٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کوارسال کرے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی تقاریر،کابینہ اراکین کیخلاف اقدامات کوچارج شیٹ کاحصہ بنایاجارہا ہے، چارج شیٹ میں وزیراعلی سندھ کیخلاف سازش کا بھی ذکر کیا جائے گا۔

خیال رہے وزیر اعظم عمران خان سے انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ ڈاکٹر کلیم امام کی ملاقات ہوئی تھی ، جس میں آئی جی سندھ نے وزیر اعظم کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کیا تھا اور آئی جی کی ممکنہ تبدیلی کی وجوہات پر بھی بات چیت کی گئی۔

یاد رہے گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے اپنے تبادلے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرا تبادلہ اتنی آسانی سے ہونے والا نہیں ہے، جاں گا تو اپنے مقدر سے جاں گا اور کسی بڑی جگہ یا نئے مراحل پر جاں گا، میرے خلاف شدید قسم کی سازش ہوئی ہے۔آئی جی کا کہنا تھا کہ ہم تمام پولیس افسران قانون کے تحت کام کرتے ہیں، قانون نافذ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو راہ میں رکاوٹیں بھی پیش آتی ہیں۔