یونیورسٹیز، کالج اور اسکول کے طلباءکو مہلک ترین نشہ سپلائی کرنے والا 4 رکنی گرو ہ گرفتار

604

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل تھانہ فیروز آباد کی ٹیپوسلطان کے قریب کارروائی طلباءکو مہلک ترین نشہ سپلائی کرنے والا 4 رکنی گرو ہ گرفتار کرلیا گیا ، تفصیلا ت کے مطابق ماڈل تھانہ فیروز آباد نے خفیہ اطلا ع پر چھاپہ مار کر سہر اب گوٹھ سے منشیات فروش 4ملزمان گل امیر، صدام حسین، نعیم اور حضرت گل کو گرفتا ر کر لیا ۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے بڑی مقدار میں آئس پاوڈر برآمدہوا ،ملزمان سے تریاق، ہیروئن اور چرس کا پیکٹ،دو موٹرسائیکل 7موبائل فون اور دیگر سامان بھی برآمد کرلیا گیا ،گرفتار منشیات فروشوں کا تعلق کوئٹہ بلوچستان سے ہے،ملزمان نے سہراب گوٹھ کے علاقے میں رہائش رکھی ہوئی تھی ،منشیات کوئٹہ سے براستہ حب کراچی اسمگل کی جاتی تھی

بعدازاں کراچی پہنچ کر مال آن لائن آرڈر پر فراہم کیا جاتا تھا ، گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ مختلف یونیورسٹیز، کالج اور اسکول کے طلباءبھی خریدار ہیں زیادہ منشیات ڈیفنس کلفٹن کے مختلف پروگراموں میں سپلائی کی جاتی ہے، پولیس کی جانب سے مذید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے،