چار پاکستانی طلبہ میں کرونا وائرس کی تصدیق

521

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ چین کے ووہان شہر میں 4 پاکستانی طلبا میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے اقدامات کیے ہیں، ان کے اقدامات کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے چین میں موجود پاکستانیوں کے بارے میں کہا کہ 28 ہزار سے پاکستانی مقیم ہیں جن میں سے چین کے شہر ووہان میں 500 پاکستانی طلبہ زیر تعلیم ہیں، ووہان میں 4 پاکستانی طلبہ میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے تاہم علاج کے بعد ان کی صحت میں بہتری آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس سے مزید 26 افراد ہلاک

انہوں نے کرونا وائرس کی نشانیاں بتاتے ہوئے کہا کہ اس بیماری میں سردرد،بخاری،کھانسی اور سانس میں تکلیف کی شکایت ہوتی ہے، لیبارٹری میں جانچ پڑتال کے بغیر اس وائرس کی تشخیص نہیں کی جاسکتی، اس سے چھاتی کا انفیکشن ہوتا ہے جونمونیا کی شکل اختیار کرلیتا ہے، تحقیق کے مطابق کرونا وائرس کے صرف  3فیصد مریضوں کی اموات ہوتی ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ چین سے کوئی بھی شخص بیرون ملک جانا چاہے تو اسے 14 دن انڈر آبزرویشن رکھا جاتا ہے، چینی شہر ووہان سے کوئی بھی باہر نہیں جاسکتا۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ ڈبلیو ایچ او نے مخلتف اجلاسوں میں کرونا وائرس سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔