ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی وکلا کی جوبائیڈن پر تنقید

135
واشنگٹن: امریکی سینیٹ میں مواخذے کی کارروائی کے دوران صدر کے وکیل ٹرمپ کے دفاع میں دلائل دے رہے ہیں

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سینیٹ میں جاری مواخذے کی کارروائی کے دوران اُن کے وکلا نے دلائل دیتے ہوئے جوبائیڈن پر کڑی تنقید کی۔ ٹرمپ کے وکیل پام بونڈی اور ایرک ہرشمین نے یوکرائن تنازع کے حوالے سے ٹرمپ کا بھر پور دفاع کیا اور سابق نائب صدر جوبائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن پر الزامات لی بوچھاڑ کردی۔ وکلا کا کہنا تھا کہ ہنٹر بائیڈن یوکرائنی گیس کمپنی کی سربراہ کے لیے نااہل تھے، تاہم ان کے والد نے اثر رسوخ استعمال کرکے انہیں عہدہ دلوایا۔ خبررساں اداروں کے مطابق کارروائی کے دوران ڈیموکریٹس کو 3دن کی مہلت دیے جانے کے بعد اب ٹرمپ کی قانونی ٹیم کی باری ہے ۔