امریکی ساحل پر آتشزدگی سے درجنوں کشتیاں خاکستر‘ 8 ہلاک

261
مونٹگمری: امریکی ریاست الاباما کی بندر گاہ پر کھڑی کشتیوں میں آگ لگی ہوئی ہے‘ امدادی کارکن بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں

موٹنگمری (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست الاباما کی بندرگاہ پر آتش زدگی کے باعث درجنوں کشتیاں جل گئیں ۔ آتش زدگی کے وقت کئی ملاح اور مزدور لکڑی کی بنے راہداری میں سو رہے تھے اور درجنوں کشتیاں لنگر انداز تھیں۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ سوئے ہوئے لوگوں کو بھاگنے کا موقع نہیں مل سکا اور 8افراد آگ میں بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ آگ سے بچنے کے لیے 7 افراد نے سمندر میں چھلانگ لگادی جنہیں امدادی ٹیم کے غوطہ خوروں نے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کردیا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ۔