چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی سعودی فرمانروا سے ملاقات

483
ریاض:چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات کررہے ہیں

راولپنڈی(صباح نیوز) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے سعودی عرب میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور دفاعی شعبے میںتعاون کے مختلف آپشنز پر بھی بات چیت کی گئی، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان عسکری شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود بن نائف، نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، شاہ سلمان کے نائب سیکرٹری تمیم بن عبد العزیز، اسلام آباد میں سعودی ملٹری اتاشی کرنل عوض بن عبد اللہ الزہرانی اور ریاض میں پاکستان کے سفیر راجا علی اعجاز بھی موجود تھے۔ واضح رہے جنرل ندیم رضا سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔