12سالہ راحیل وڈیوگیم کھیلنے گیا اوراغوا ہوگیا ،

682

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سچل میںبارہ سالہ راحیل کے اغوا کا مقدمہ پولیس نے والد کی مدعیت میںدرج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سچل تھانے میں 12سالہ لڑکے راحیل کے مبینہ اغوا کا مقدمہ اس کے والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

سچل تھانے میں بھٹائی آباد گلی نمبر چار کے مکان نمبر E/206کے رہائشی محمد جابر نے مقدمہ نمبر 103/2020دفعہ 363ت پ کے تحت درج کرایا ہے جس میں کہا ہے کہ میرا بارہ سالہ بیٹا 27جنوری کی شام کو گھر سے وڈیو گیم کھیلنے کے لئے نکلا جس کے بعد سے لاپتہ ہے ،

مدعی نے ایف آئی آر میں الزام لگایا ہے کہ میرے بیٹے راحیل کو بلوچ وڈیو گیم کے مالک ابراہیم اپنے ساتھ موٹر سائیکل بٹھاکر لے گیا تھا جس کے بعد سے میرا بیٹا واپس نہیں آیا ہے،پولیس کے مطابق اس سلسلے میں تفتیش شروع کردی گئی ہے۔