برمودا ٹرائی اینگل سے 100 سال بعد جہاز دریافت

289

برمودا ٹرائی اینگل میں غائب ہونے والے جہاز کا ملبہ  ماہرین کی ٹیم نے 100سال بعد دریافت کر لیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق 1925 میں ماہ نومبر میں جنگ عظیم کے دوران ایس ایس کوٹوپیکسی نامی امریکی بحری جہاز اسی مقام پر غائب ہوگیا جبکہ اس میں موجود 32 مسافروں کے حوالے سے بھی کوئی بات سامنے نہیں آئی، اس بحری جہاز کی تلاش کئی برسوں تک کی گئی تاہم سائنسدان اسے ڈھونڈنے میں ناکام رہے۔تاہم اب تقریبا 100 سال بعد ماہرین کی ایک ٹیم نے اس بحری جہاز کے ملبے کو ڈھونڈ نکالا ہے۔

برمودا ٹرائی اینگل کے ساتھ جڑی خوفناک اور حیران کن کہانیوں کے باعث یہ جگہ کئی برسوں سے توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔اس علاقے میں کئی ہوائی جہاز اور بحری جہاز انتہائی غیر عمومی حالت میں غائب ہوئے، ان حادثات کے بعد اس جگہ کو شیطان کی مثلث بھی کہا جانے لگا۔