ریلوے رپورٹ حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے،محمد زبیر

426

کراچی: سابق گورنر سندھ محمد زبیرکا کہنا ہے کہ ریلوے آڈٹ رپورٹ حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے۔

پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما وسابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی ٹیم کیخلاف ہر الزام جھوٹا ثابت ہو رہا ہے جبکہ وزیر اعظم عمران صاحب جھوٹ پر قوم اور سابق وزیر ریلوے سعد رفیق سے معافی مانگیں۔

یہ بھی پڑھیں: ریل جلنے پر آپ کو استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا،چیف جسٹس

لیگی رہنما نے کہا کہ  ہر رپورٹ، ہر ادارہ نواز شریف کی دیانت پر مہر تصدیق ثبت کر رہا ہے، ریلوے ریونیو 18 سے 40 ارب ہونا سعد رفیق کی محنت کا ثبوت ہے، نواز شریف دور میں ریلوے آمدن 12.4 ارب ہونا قومی خدمت کا ثبوت ہے۔

محمد زبیر نے مزید کہا کہ سعد رفیق کا کارنامہ دنیا کے سامنے سچائی بن کر آگیا ہے اور ثابت ہوگیا ہے کہ  سعد رفیق پر سیاسی مقاصد کیلئے کیچڑ اچھالا گیا۔